اہم خبریںشوبز

فلمیں بننے کا سلسلہ جاری رہا تو انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی : ہمایوں سعید

کراچی : اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تو انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، ناکامی کے خوف سے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب تواترسے فلمیں بنائی گئیں تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملی جب اس میں تعطل آیا تو انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جائیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مراعات بھی دی جائیں۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کر لے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button