اہم خبریںکھیل

قائد اعظم ٹرافی فائنل کے تیسرے روز کھیل بارش کے سبب تعطل کا شکار

کراچی : قائد اعظم ٹرافی فائنل کے تیسرے روز کھیل بارش کے سبب تعطل کا شکار ہو گیا، گراونڈ سٹاف نے پچ کو گیلا ہونے سے بچانے کیلئے ڈھانپ دیا۔

قائد اعظم ٹرافی فائنل کے لئے ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں جہاں وہ ڈریسنگ رومز میں میچ شروع ہونے کی منتظر ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کراچی کی آوٹ فیلڈ بارش سے متاثر ہے، امپائرز وقتا بوقتا گراونڈ کا معائنہ کر رہے ہیں، میچ ریفری کو موسم کی صورتحال اور روشنی بہتر ہونے کا انتظارہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button