اہم خبریںپاکستان

بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی، بلاول کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر کارکنان کے لیے رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں۔

بلاول نے کہا کہ بینظیر بیٹی، بہن، اہلیہ، والدہ اور دلوں پر راج کرنے والی ایک رول ماڈل رہیں، ان کا جانی نقصان تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف خواتین کو متاثر کیا بلکہ قوم کو بھی متحد کیا، وہ جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا وژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button