اہم خبریںپاکستان

سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنیوالے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے: شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا “اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی” کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button