کائیلی جینر سال 2020 میں سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹی قرار

0 25

معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے دنیا میں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ماڈل، بزنس وومن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر سرفہرست ہیں۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر نے رواں برس 2020 میں مجموعی طور پر 59 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔

ان کی اس کمائی کی وجہ رواں برس اپنی کاسمیٹکس فرم، کائیلی کاسمیٹکس کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔

امریکی کاروباری جریدے نے کہا کہ اداکارہ نے سالوں سے اپنے کاروبار کے حجم کے حوالے کافی مبالغہ آرائی کی تھی اور انہوں نے معاہدے سے جو رقم واپس نکالی وہ اتنی تھی کہ کائیلی جینر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹی بن گئیں۔

ان کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر 17 کروڑ ڈالر کمائی کی۔

رواں برس کانیے ویسٹ کی زیادہ تر کمائی ایڈیڈاز کے ساتھ کی گئی ییزی اسنیکر ڈیل سے ہوئی۔

ان کے علاوہ ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ بنے۔

3 اسٹریمنگ جائنٹس بھی اس فہرست کا حصہ بنے جن میں ریان رینالڈز 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ 18ویں، بیلی ایلیسش 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ 43ویں اور جیری سین فیلڈ 5 کروڑ 10 لاکھ کمائی کے ساتھ 46ویں نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.