شوبز

نمرہ خان نے اپنی پسندیدہ افواہ کے متعلق بتا دیا

لاہور ( شوبز ڈیسک ) وائرل ویڈیو میں نمرہ پوچھے گئے سوالا ت کا جواب دے رہی ہیں۔ افواہوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان کا بتانا ہے کہ وہ جہاز کے ذریعے ایک بار اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھیں تو اُن کے ساتھ والی سیٹ پر موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی سیٹ تھی۔ عمران خان کے ساتھ کئے گئے سفر کے دوسرے دن ہی یہ افواہ پھیل گئی تھی کے نمرہ خان اور عمران خان کے نام کے حروف ایک جیسے ہیں اور بہت جلد یہ دونوں ایک ہونے والے ہیں۔ نمرہ خان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ اس افواہ پھیلنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ یہ اتنی بری بھی افواہ نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button