اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے صحافی جاں بحق

کوئٹہ :  کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی روزنامہ کے رپورٹر اور سب ایڈیٹر عبدالوحد رئیسانی جاں بحق، پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی روزنامہ کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ راہزنی کے دوران پیش آیا تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالواحدرئیسانی ایم ایس ڈی کے سابق ملازم ڈاکٹر عبدالغفاررئیسانی کے بیٹے،مقامی چینل اور روزنامہ کے رپورٹر شعیب رئیسانی،نعمان،جنید اور ابرار کے بھائی،حاجی عبدالحلیم اور عبدالوہاب کے بھتیجے تھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button