
کراچی ( سٹاف رپورٹر) اداکارہ حنا الطاف نے کہاہے کہ اس دُنیامیں ایسا لگتا ہے ہر پانچویں چھٹی لڑکی کسی نہ کسی طرح زیادتی کا شکار ہوتی ہے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ میری ذاتی زندگی دیکھیں تو وہ بھی کسی عفریت سے کم نہیں رہی،13برس کی تھی جب امی ذہنی طورپر مفلوج ہوگئیں اور ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دیدیا۔ ڈاکٹر نے میرے ذہنی سکون کیلئے گھر چھوڑ کر الگ رہنے کا مشورہ دیا تو والد نے دھمکی دی کہ اگر میں نے گھر چھوڑا تو پولیس کیس بنوا دوں گا تاہم بعد میں وہ میرے اداکاری کرنے پرراضی ہوگئے ،میں اور بھائی اب بھی امی کا خیال رکھتے ہیں۔



