مشکل کردار سے اداکاری میں نکھار آتا ہے :سمیع خان
اسلام آباد : انہوں نے کہاکہ و ہ مشکل اور منفرد کردار میں خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ایک اداکار مشکل کردار سے اپنی اداکاری کو مزید نکھار سکتا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈراموں میں نفسیاتی کرداروں بارے آگاہی دینا ایک خوش آئند بات ہے اور اس سے ہم لوگوں کو ان بیماریوں کے بارے بتاتے ہوئے اس بات کی ترغیب دے رہے ہیں کہ اس کو چھپانے کی بجائے اس کا دلیری سے مقابلہ کیا جائے ۔ اداکار ڈرامہ سیریل “سراب” میں اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔