مقبوضہ کشمیر :بلدیاتی الیکشن میں مودی مخالف اتحادکی برتری

0 27

سرینگر :  مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف سیاسی اتحاد کی برتری ،آزاد امیدوار 47نشستیں جیت گئے ،ڈی ڈی سی کے انتخابات میں حکومت مخالف اتحاد نے 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کیں،الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا کہ 20 اضلاع میں تقریباً 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 51 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا،سرکاری نتائج کے مطابق ڈی ڈی سی کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 59، پی ڈی پی نے 26، پیپلز کانفرنس نے 7، کانگریس نے 22، سی پی آئی ایم نے 5، پیپلز موومنٹ نے 3،پیپلز ڈیمو کریٹک فرنٹ نے 2،بھاجپا نے 73، اپنی پارٹی نے 11،پنتھرس پارٹی نے 2،بی ایس پی نے ایک اور آزاد امیدواروں نے 47سیٹیں حاصل کیں، سابق وزیراعلیٰ اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جموں کشمیرکے لوگوں نے گپکاراتحاد کوووٹ دیا ہے اور مرکز کے دفعہ370کو منسوخ کرنے کے غیرآئینی فیصلے کورد کیا ہے ،نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کا فیصلہ واضح اوردوٹوک ہے کہ 5 اگست 2019 کا اقدام کشمیری عوام کو قبول ہے نہ انہیں بے وقوف بنایاجاسکتا ہے ،دوسری طرف قابض فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ،بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ضلع کولگام کے علاقہ ٹونگہ ڈون یاری سے گرفتار ہونیوالوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ، ضلع کولگا م میں ذاکر حسین ملک نامی سپیشل پولیس افسر سروس رائفل سمیت لاپتاہو گیا،ادھر اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف اپنی دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.