
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرار داد پاکستان اور سعودی عرب کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔OIC کے ممالک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان چاہتا ہے کہ امت مسلمہ متحدہو کر اپنے مقدسات اور مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مو ثر حکمت عملی بنانے اور متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرار داد پاکستان اور سعودی عرب کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔OIC کے ممالک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں،قرار داد وزیر اعظم عمران خان کے اسلامک فوبیااور ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوششوں کا نتیجہ ہے۔عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد ی اور انتہا پسندی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں




