تیسرا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ ‌کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

0 29

نیپئر : پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کر لیا، کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے.

نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔ شاہینوں کو آج کلین سویپ سے بچنے کا امتحان درپیش ہے، تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق، عمادوسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑی آج پہلی بارکھیل رہےہیں، دورے سے نوجوان پلیئرز یقیناً بہت کچھ سیکھ رہےہیں، گزشتہ میچ میں محمدحفیظ نے شاندار بیٹنگ کی۔ کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ہم آج پہلےبیٹنگ کر رہےہیں، پاکستان کو اچھا ٹارگٹ دیں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.