روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے نان بائیان کی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال

0 29

کوئٹہ: روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے نان بائیان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال کااعلان کردیااوراحتجاج تندور بند کردیں جس کی وجہ سے مسافروں ودیگر لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ نان بائیان کے مطابق 350 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کرنے کی جائے اس وقت 280 گرام روٹی کا موجودہ ریٹ 20 روپے ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ روٹی کے نئے ریٹ کے نفاذ پر حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جان بوجھ کر ہمیں ہڑتال کرنے پر مجبور کیاہے جس کیلئے آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تندور بند رہیںگے ،جب تک روٹی کی نئی ریٹ کانفاذ نہیں کیاجاتا ہڑتال جاری رہے گا،نان بائیان کی ہڑتال کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رہائش پذیر مسافر،طلباءوطالبات اور دیگر کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ اس مسئلے کا فوری طورپر حل نکالاجائے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں 100 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار روپے کا مل رہا ہے۔نان بائیان ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ محمدنعیم خلجی کے مطابق ہڑتال صوبے بھر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگی320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیںآٹا مہنگا جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کررہے ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹی زور ڈال رہی ہے کہ روٹی کی قیمت کم کی جائے،اس وقت 100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہورہا ہے،ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.