کھیل

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی ہرارے روانہ

ہرارے : زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی زمبابوے کے لیے روانہ ہو گئے، قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

تمام کھلاڑی براستہ دبئی زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان،‏ نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود بھی زمبابوے روانہ ہو گئے ہیں۔

‏ہرارے پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button