اہم خبریںپاکستان

براڈ شیٹ معاملہ: قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) براڈ شیٹ کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں بھی پہنچ گیا ہے اور حکومت کی مخالفت کے با وجو د کمیٹی کے چیئرمین نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال (ر) کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف کے درمیان جھڑپ بھی ہو ئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین جاوید لطیف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاوید لطیف نے کہا عوام کے ٹیکس کا پیسہ براڈ شیٹ کو دیدیا گیا۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب آکر بتائیں کب یہ ہوا، کس کے دور میں ہوا۔چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف براڈ شیٹ کے معاملے پر نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ چیئرمین نیب کمیٹی پر آکر وضاحت دیں کہ کیوں اربوں روپے براڈ شیٹ کو دیئے گئے۔لوگ بھوکے مررہے ہیں ہم لاکھوں روپے ایک ادارے کو دے رہے ہیں۔چیئرمینکمیٹی جاوید لطیف نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا براڈ شیٹ کے حوالے سے چیزوں پر ریاست کو شرمندگی ہوئی، ایک ادارے کی غلطی کی وجہ سے عوام کے اربوں روپے ادا کرنے پڑے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button