کھیل

محمد حفیظ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک ) سینئر قومی بیٹسمین محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ وہ ٹی ٹین لیگ کی وجہ سے پروٹیز کیخلاف کھیلنے سے محروم رہیں گے ۔پاکستان کی نمائندگی کو اولین ترجیح قرار دینے والے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بائیو سیکیور پروٹوکولز کی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل نہیں ہوگا کیونکہ انہیں ٹیم انتظامیہ اور کوچز پر پورا اعتماد ہے ۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ خراب کھیل کا ملبہ کوچز پر ڈالنے کی روش ترک کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی پر متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ انہیں خود کبھی کوچنگ کے دوران کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور موجودہ انتظامیہ ان کے دل کی آواز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button