واحد غیرسرکاری ٹیسٹ:فواد عالم اور روحیل نذیر کی سنچریاں

0 28

وہنگارائی :  کوبہم اوول پر پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز ایک وکٹ پر 15رنز کے ساتھ شروع کی تو شان مسعود 14،عمران بٹ 10اور اظہرعلی 29 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے لیکن 64 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد فواد عالم اور کپتان روحیل نذیر نے پانچویں وکٹ پر 215 رنز کی رفاقت قائم کر ڈالی۔روحیل نذیر گیارہ چوکوں اور دو چھکوں سمیت 100 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو مہمان ٹیم ایک بار پھر 38 رنز کے فرق سے پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی جس میں فواد عالم بھی شامل تھے جنہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 139 رنز بنا کر پاکستان شاہینز کا مجموعہ 9 وکٹوں پر 318 رنز تک پہنچا دیا،محمد عباس صفر اور نسیم شاہ ایک رن پر کھیل رہے تھے ۔میٹ ہنری نے پانچ اور مائیکل رے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.