کورونا ویکسین لگانے سے انسان مگر مچھ بن سکتا:برازیلی صدر کی انوکھی منطق
برازیلیا : جولائی میں کورونا کا شکار ہونے والے برازیلی صدر نے کورونا ویکسینیشن کی افتتاحی مہم کے دوران کہاکہ میں خود ویکسین نہیں لگوائوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فائزر کے معاہدے میں یہ بات واضح ہے کہ وہ اس کے ضمنی اثرات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔بولسونارو کے مطابق دواساز ادارے کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین لگنے کے بعد آپ مگرمچھ بن گئے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے ، اگر آپ سپر ہیومن بن جائیں یا کسی خاتون کی داڑھی نکل آئے یا کسی شخص کی آواز بدل جائے تو یہ ہمارا قصور نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ برازیلی صدر نے کورونا کے آغاز میں ہی اسے معمولی فلو قرار دیا تھا ۔