شوبز
بھارت میں لو جہادکے نام پر نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں:نصیر الدین شاہ

ممبئی : نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے غصہ ہے اس بات پر جس طرح یوپی میں لو جہاد کے نام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بٹوارے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ ڈرامہ وہ لوگ رچا رہے ہیں جنہیں جہاد کے نام کا مطلب بھی معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لو جہاد کا جو تماشہ کیا گیا ہے ، وہ صرف ہندو اور مسلمانوں کے سوشل انٹریکشن کو بند کرنے کیلئے ہے ۔




