بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 25ہوگئی
کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 25ہوگئی، قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی
،ملک میں رواں سال سب سے زیادہ کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ بچے کے والدین اسے انسداد پولیو ٹیموں سے چُپا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے تھے۔ نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25ہوگئی ہے جو رواں سال ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مستقل طور پر معذور ہونے سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے ویکسین تواتر سے پلاتے رہے کیونکہ اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا میں مذکورہ ویکسین کے ذریعے ہی پولیو کا خاتمہ یقینی نایا گیا ہے، پولیو سے بچاؤ کے ویکسین کا کوئی سائیڈ ایفکٹس نہیں یہ صرف بچے کے قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔