گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے، بوسنیا کے صدر کا دورہ منسوخ
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور چیئر مین آف پریئڈ نسی ملورڈ ڈوڈک کا 21 اکتوبر کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے جب کہ افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے۔
بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک کو 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے لیکن کورونا کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔
افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔