پی ڈی ایم کا پاور شو، رہنماؤں کی حکومت پر تنقید
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت مخالف دوسرا پاور شو کراچی میں ہوا جہاں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
میزبان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ جناح گراؤنڈ پہنچے۔
چند لمحوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی جلسہ گاہ پہنچے جن کا استقبال بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ اپنے خطاب میں پاکستان ڈیمو کر یٹک موومنٹ کے رہنما شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ آٹا چینی کے سب سے بڑے چور جہانگیرترین اور خسروبختیار ہیں، قوم کا آٹا اور چینی چوری کرنے والے عمران خان کے فرنٹ مین ہیں۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ کراچی میں جن لوگوں کو جتوایا گیا وہ تو پولنگ کے بعد گھر جا کر سوچکے تھے۔ جلسے کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے شہداء کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔