اہم خبریںپاکستان

مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تیاریاں ، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لیں گے

اسلام آباد : مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ بننے کے بعد آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے، پاکستان قرض پروگرام میں آئی ایم ایف سے رعایت مانگے گا، آئی ایم ایف سے بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے مطالبات سے دستبردار ہونے کی درخواست کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی ساتویں قسط طے ہونا باقی ہے، معاشی نظم و ضبط اور اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button