بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بہار کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار

0

کوئٹہ  :  کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم بہار کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، نوشکی، پشین، قلات، خضدار، زیارت، تربت ، پنجگور،لسبیلہ، قلات، لورالائی، سبی، کوہلو، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.