اہم خبریںبلوچستان

حلقے کے مسائل حل کررہے ہیں،سڑکوں کی تعمیر سے اکثر علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے،جان جمالی

اوستہ محمد : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیراعلی بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو گی ان خیالات کا اظہار میر جان محمد خان جمالی نے اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں جاری کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کا موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ایس ڈی او انجینئر عرفان راجپوت ایس ڈی او ذوالفقار عمرانی نے سابق وزیراعلی بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کو جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام کی وسیع تر مفاد میں اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اوستہ محمد تحصیل گنداخہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی بجلی گیس تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button