اہم خبریںکھیل

نئے پلیئر کو 2 سے 3 سیریز میں چانس ملنا چاہئے، یونس خان

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتی گئی جس میں بعض منفی باتوں کے ساتھ کچھ مثبت پہلوؤں کی بھی نشاندہی ہوئی البتہ جو مسائل سامنے آئے ہیں ان کا حل تلاش کرنا ہوگا اور یہ ممکن نہیں کہ ناکامی کو بنیاد بنا کر کسی کو نکال باہر پھینکا جائے،میرے خیال میں کسی بھی نئے پلیئر کو 2سے 3سیریز میں چانس ملناچاہئے ۔قومی بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ ڈنڈا پریڈ نہیں کرا سکتے بلکہ کھلاڑیوں کو سکھانے اور سمجھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ یونس خان نے اعتراف کیا کہ آخری ٹی ٹونٹی میں فخر زمان اور بابر اعظم کی رخصتی کے بعد رنز کا حصول مشکل ہوگیا اور اسی وجہ وہ ہر ایک سے یہی کہتے ہیں کہ پیچھے کچھ چھوڑ کر جانے کے بجائے خود میچ کو فنش کریں لیکن انہیں توقع ہے کہ نوجوان اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے جن کو ملک کیلئے پرفارم کرنے کی خاطر خود چیلنجز قبول کرنے ہوں گے ۔یونس خان نے ٹیم انتظامیہ کو مزید صبر سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرعلی،آصف علی اور دانش عزیز جیسے کھلاڑیوں کے ناموں پر خط تنسیخ کھینچنے سے قبل یہ بھی دیکھا جائے کہ وہ جاوید میانداد،شاہد آفریدی اور سعید انور کی طرح مضبوط ذہن کے مالک نہیں لہٰذا انہیں قدم جمانے کیلئے مزید مواقع درکار ہیں تاکہ ان کی بہترین کارکردگی سامنے آ سکے اور کوئی پلیئر یہ گلہ نہ کر سکے کہ اسے خود کو منوانے کا موقع نہیں مل سکا ۔بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کسی بھی بیٹسمین کی بیٹنگ تکنیک کو تبدیل نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں اپنے سٹروکس کھیلنے کی آزادی دی جاتی ہے جیسے حیدرعلی کو مختلف نمبروں پر کھلا کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button