اہم خبریںبین الاقوامی

جوبائیڈن کا پیوٹن کیخلاف بیان، روس نے واشنگٹن میں تعینات سفیر واپس بلوا لیا

ماسکو :   روس اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی جاری ہے، روس نے مشاورت کے لیے امریکا سے اپنا سفیر ماسکو بلوا لیا۔ تازہ تنازع امریکی صدر کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہنے پر کھڑا ہوا۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ امریکا میں تعینات سفیر اناطولی اینتونوف سے مشاورت کی جائے گی کہ اس صورت حال میں کس سمت میں آگے بڑھا جائے۔ ماسکو نے کہا ہے واشنگٹن سے بگڑتے تعلقات اس مقام پر جانے سے روکنا چاہتا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

گذشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت پر روس کو قیمت چکانا پڑے گی۔ صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل بھی قرار دیا تھا۔

روس کے سپیکر نے پیوٹن کو قاتل کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہنا روس پر حملہ ہے، جو بائیڈن نے روسی عوام کی توہین کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button