اہم خبریںبین الاقوامی

گندم کی کٹائی میں چند دن باقی، کسانوں کی امدادی قیمت نہ دینے پر ٹریکٹر مارچ کی دھمکی

نئی دہلی  : گندم کی کٹائی میں چند دن باقی رہ گئے، مودی اور کسانوں میں تناؤ بڑھنے لگا۔ کسانوں نے امدادی قیمت نہ دینے کی صورت میں دلی کی طرف پھر بڑے ٹریکٹر مارچ کی دھمکی دے دی۔ 26 مارچ کی ہڑتال کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

گندم کی کٹائی میں چند دن باقی رہ گئے، مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، کسان بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج ایک سو تیرہویں روز میں داخل ہو گیا۔ ادھر 26 مارچ کو ملک گیر ہڑتال کی تیاریاں بھی پوری طرح جاری ہیں۔

سنگھو بارڈر پر بات کرتے ہوئے کسان لیڈر بلبیر سنگھ نے کہا کہ سرکار نے غلط قانون بنائے۔ اس کا نقصان تو اسے بھگتنا ہی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کی ٹریڈ یونینز، کسان مزدور تنظیموں سے بات ہو گئی ہے، 26 مارچ کو پورا بھارت بند ہو گا۔

کاشتکاروں نے فصلوں کی امدادی قیمت نہ دینے کی صورت میں دلی کی طرف پھربڑے ٹریکٹر مارچ کی دھمکی دے دی۔ مظاہرین نے مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کے لیے دلی نوائیڈا بارڈر بند کرنے کی بھی تیاریاں کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button