امریکا ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کا ریاست کنساس میں انتکابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے 229 لڑاکا طیارے رن ویز پر تباہ پڑے ہیں، ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت ختم ہو چکی ہے، ایرانی قیادت نے ضمانت مانگی ہے انہیں سابق رہنماؤں کی طرح نشانہ نہ بنایا جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران ہدف بنایا، ایران میں گزشتہ 8 ماہ میں 75 ہزار مظاہرین مارے گئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر امریکا کو یورپی ممالک کی مدد درکار تھی لیکن یورپ ساتھ نہیں کھڑا ہوا، اگر یورپ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو امریکا کو یورپ سے نکلنا پڑے گا، خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود امریکا یورپ کے ساتھ کھڑا ہوا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر یورپ سے مدد طلب کرنا ایک امتحان تھا، امریکا کو مدد کی ضرورت نہیں تھی، یورپی ممالک کا ساتھ نہ دینا میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہئے، یورپی ممالک اپنی سرحدیں بند کریں۔
