Daily Archives

March 31, 2021

ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں : دی ٹائمز میں وزیراعظم کا مضمون

اسلام آباد  : دی ٹائمز میں وزیراعظم عمران خان نے مضمون میں لکھا ہے کہ ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کاربن کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، حکومت نے 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم…

تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت، رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں: جہانگیر ترین

لاہور :  جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، تمام فنڈز قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے گئے، رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے چینی سکینڈل میں ایف آئی آر پر ردعمل…

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کی فروخت غیرقانونی قرار، فرانزک آڈٹ رپورٹ طلب

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے املاک کی اراضی کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی فروخت کے…

10 مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں

لاہور :  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے بزرگ شہری پہلی ڈوز لگوانے والے ویکسینیشن سنٹر پر تشریف لے کر جائیں۔ وزیر صحت…

پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب: سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

اسلام آباد  :  الیکشن کمیشن نے پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر بدین میں افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے بعد ضلع میں افسران کے تبادلوں پر پابندی ہوگی۔ وفاقی، صوبائی یا…

چینی سکینڈل: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر مقدمہ درج

اسلام آباد : چینی سکینڈل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے جہانگیر ترین اور علی ترین پر پہلے بھی مقدمہ درج کرچکا ہے۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین اور…

مریم نواز کی خرابی صحت کا معاملہ، ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کا معاملہ، شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان…

کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے: عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے مثبت کیسز…

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 78 اموات، 4757 نئے مریض

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ…

وفاقی حکومت کو کورونا ویکسین کی قیمت ایک ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سنگل بینچ کے حکم کیخلاف ڈریپ کی اپیل نمٹا دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے…