اہم خبریںکھیل

دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کے قومی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع

لاہور  : دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کے قومی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع ہو گئی، لاہور اکیڈمی اور گھروں پر مقیم کھلاڑیوں کے رزلٹس کل آئیں گے، تمام پلیئرز کا انیس مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ لگے گا۔

دورہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع، تمام قومی کرکٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ شام تک مکمل ہو جائیں گے۔ کورونا منفی آنے پر سب 18مارچ کو لاہور رپورٹ کریں گے، یہاں پہنچنے پر کھلاڑیوں کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی، قومی ٹیم کا کیمپ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 26 مارچ کو پلیئرز جوہانسبرگ روانہ ہوں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button