چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شیری رحمٰن
آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر ردعمل میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بیماری کے باوجود آصف زرداری ہر پیشی پر حاضر ہوتے ہیں، چیئرمین نیب اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔
شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزيشن کے جلسوں سے پہلے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑکا ثبوت ہے، نیب حکومت کی ایما پر چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان گرفتارکریں یا قائدین کو، پیپلزپارٹی حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہے گی۔