اسرائیل کے لیے پروازاڑانے سے انکاری اماراتی پائلٹ کو معطل کرنے کی تردید

0 26

دبئی: متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی الامارات ائیرلائنز نے اسرائیل کے لیے پرواز اڑانے سے انکاری ایک تونسی پائیلٹ کی معطلی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس نے اپنے کسی پائیلٹ کو معطل نہیں کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں قائم کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ الامارات نے اس منعم الطابع نامی کسی پائیلٹ کو کبھی بھرتی نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر زیرگردش تمام رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں۔امریکا میں مقیم آسٹریلوی صحافی اور اسلاموفوبیا مخالف کارکن سی جے ورلمین نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں دعوی کیا تھا کہ امارات ائیرلائنز نے مبینہ طور پر ایک تونسی پائیلٹ کو برطرف کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.