اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

0 49

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو اس کا نام بتا دیں جس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم اس سے کروا دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفگو وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم ایک منتخب جمہوری حکومت ہیں اور عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس جمہوریت کی بات کررہے ہیں ہمیں خوشی ہو گی، ہم مذاکرات کے دروازے نہیں بند کرنا چاہتے، آپ یہ کہتے ہیں کہ ہم آپ سے، عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے، تو پھر آپ بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، اس سے کروا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن کا، خلوص کا، معیشت کے مضوبط ہونے کا راستہ نکلے، اہل لاہور نے کل جس ذمے داری کا ثبوت دیا ہے اگر مولانا فضل الرحمٰن کے دینی مدارس کے لوگ نہ آتے تو میرا خیال ہے کہ انہیں بہت ہی مایوسی ہوتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.