سیاسی استحکام، مضبوط معیشت کے بغیر اکیلی فوج ملک کا دفاع نہیں کرسکتی، احسن اقبال

0 55

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیلی فوج ملک کا دفاع نہیں کرسکتی اگر اس کی پشت پر مضبوط معیشت کے ساتھ عوام اور سیاست کا استحکام اور یکجہتی نہ ہو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کا دفاع ٹینکوں اور توپوں سے نہیں ہوتا، ملک کا دفاع اس وقت ہوتا ہے جب سیاست، معیشت اور دفاع کے پہیے مل کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی معیشت، قومی سلامتی، سیاست کے لیے خطرہ بن چکی ہے کیوں اگر ملک کی معیشت تباہ ہوجائے، سیاست میں انتشار پیدا کردیا جائے تو قومی سلامتی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.