پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ، سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی میں آرمی، ایئر فورس، بحریہ، واپڈا، پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ اولمپین صدف صدیقی، اولمپین شبانہ اختر، سلمان بٹ، کموڈور شکیل حیدر، کرنل نیبل رانا، پرویز میر اور محمد ظفر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
خصوصی کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب، تربیت اور ایونٹ کے انعقاد کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے شاندار انعقاد کے لیے منظم منصوبہ بندی بھی کرے گی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے ایتھلیٹکس کی بہتر تیاریوں کے پیش نظر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
