بھارتی اداکارہ آریابینر جی کی اپنے گھر پر’’ پراسرار موت ‘‘

0 27

کولکتہ:  بھارتی اداکارہ دیودتا بینر جی المعروف آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی کولکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں،وہ اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی ایک بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ نوکرانی نے گزشتہ صبح دروازہ نہ کھولنے پر پڑوسیوں اور پولیس کو آگاہ کیاتھا ، جب اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ فرش پر شراب کی کئی بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔آریا کے ناک سے خون بہہ رہاتھااوراس نے قے بھی کی ہوئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.