زینب جمیل نے زندگی کو مشکل ترین امتحان قراردے دیا
لاہور: اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے زندگی کو مشکل ترین امتحان قرار دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیاپر ایک معنی خیز پوسٹ میں لکھاکہ ’’زندگی ایک مشکل ترین امتحان ہے جس میں بہت سے لوگ ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے جوابات کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اُنہیں یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ ہر انسان کا سوالات کا پرچہ دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ یہ وہ سبق ہے جو مجھے میری قرآنی تعلیمات کے آغاز میں پڑھایا گیا تھا اور مجھے یہ سمجھنے میں دو سال لگے کہ یہ حقیقت کتنی اہم ہے ۔