
کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم نے گوادر کو بلوچستان کا موسم سرمہ کا دارالخلافہ قرار دیا اور وہاں سنگہار پہ وزیر اعلی کا سیکرٹریٹ قائم کیا اور ہمارے بعد حکومت کا بھاگ دوڑ سنبھالنے والے وزیر اعلی نے یہ دفتر فوج کے حوالے کردیا، اگر اتنی دوستی تھی تو نیا دفتر بنا کے دیتے۔ اللہ تعالی ہماری مدد فرمائیں۔



