وزارت توانائی فالٹ کی اصل وجہ تلاش نہ کرسکی

0 43

ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن رات بارہ بجے سے پہلے ہوا لیکن وزارت توانائی اب تک فالٹ کی اصل وجہ تلاش نہیں کرسکی۔

وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں دھند کے باعث فالٹ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب نے یہ بھی بتایا کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث تربیلا ، منگلا پر دس ہزارسے زیادہ میگاواٹ ایک دم سے غائب ہوگئی، بجلی کی مکمل بحالی میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔

ملک میں بجلی کی بتدریج بحالی جاری

ملک گیر بہت بڑے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی بتدریج جاری ہے، تاہم کراچی، حیدرآباد، پشاور سمیت کئی علاقوں میں بجلی اب تک مکمل طور پر بحال نہیں کی جا سکی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال کی گئی ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، جہلم، گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.