کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے پر 500 پانڈ جرمانہ دینا ہو گا
بر طانیہ(ویب ڈیسک )کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔برطانوی شہریوں سمیت برطانیہ آنے والے دیگر افراد کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا، کورونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو 500 پانڈ جرمانہ ہو گا۔منفی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نا ہونے پر سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور فیصلے کا اطلاق بحری اور بری راستوں سے برطانیہ آنے والوں پر بھی ہو گا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 78 ہزار 508 ہو چکی ہے۔