ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھی تک جیت کی امید
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی اپنی فتح کی امید ہے۔
3 نومبر کے الیکشن کے بعد جارجیا میں ہونیوالی پہلی ریلی میں ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی فراڈ کا ذکر کیا اور گورنر برائن کِمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ الیکشن کے دوران پوسٹل بیلٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فراڈ ہوا لیکن اس کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔
2 گھنٹے کی تقریر کے دوران انھوں نے ریلی کے شرکا سے کہا کہ وہ اب بھی انتخابات جیت سکتے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن کو مقننہ میں 306 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ ٹرمپ232 سیٹیں جیت سکے ہیں۔نومنتخب صدر 20جنوری کو حلف لیں گے ۔