کورونا کیخلاف اہم سنگ میل کا آغاز، برطانیہ اور انڈونیشیا کو ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی
بیجنگ: چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی، امریکا سے برطانیہ کو بھی ویکسین مل گئی۔
برطانیہ امریکی کمپنی کی ویکسین استعمال کرنےوالا پہلا ملک بن گیا، ویکسین لگانے کا آغاز منگل کو ہو گا۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق سب سے پہلے ویکسین 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور میڈیکل فرنٹ ورکرز کو دی جائے گی۔
دوسری جانب انڈونیشیا میں بھی چین کی تیار کردہ ویکسین کی ایک کروڑ بیس لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں، انڈونیشیا کے صدر کے مطابق ایک کروڑ 80لاکھ خوراکیں جنوری میں مل جائیں گی۔