نیب کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ میں نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے، لوگ نیب پر ہنس رہے ہیں اور یہ ادارہ بدنام ہورہا ہے، اب اس ادارے کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے۔
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب جس کو مرضی گرفتار کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے وزیراعظم کو نیب سے متعلق خط لکھا ہے، آرمی چیف کو بھی خط بھیجوں گا، نیب کو ہر جگہ نے نقاب کریں گے، نیب ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے، یہ بے نامی کام کرتے ہیں، اب نیب اور میری جنگ نہیں بلکہ نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے، نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔