نیب نےکسی کی عزت پرحملےکیےتوہرسطح پربےنقاب کریں گے،سلیم مانڈوی والہ
کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سہم مانڈوی والہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کسی ایک فرد کیلئےکام نہیں کرےگی، نیب نے عزت پر حملے کئے تو ہر سطح پر بات کریں گے۔ سلیم مانڈوی والہ پہلی بارایسا ہو گا کہ کوئی نیب کا احتساب کرےگا۔
سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو گرفتارکریں، کسی کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیب نےظلم کیے، اس کی تحویل میں لوگ مرے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ نیب کوایکسپوزکرنے کیلئےایک ایک سینیٹر متحد ہے، نیب کےاسٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے۔