
کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہےکہ معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے. ملک و صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا موجودہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے نئے تجارتی امکانات پیدا کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں قاری مہراللہ کی قیادت میں بڑیچ قبائل کے سرکردہ افراد پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں حاجی فوجان بڑیچ، حاجی رفوگل بڑیچ، سردار سرور خان بڑیچ، حاجی محمد، جمال عبدالودود، ملا عبیداللہ بڑیچ اور عبیداللہ حقانی بھی شامل تھے. وفد نے گورنر بلوچستان کو بتایا کہ پاک افغان سرحد سے متصل علاقوں میں بڑیچ قبائل صدیوں سے آباد ہیں. بڑیچوں کی اکثریت تجارت اور زراعت سے وابستہ ہے. وفد نے سرحدی تجارت کے فروغ کے حوالے سرلٹ اور انام بوستان کے مقام نیا گیٹ وے کھولنے کا مطالبہ کیا. گورنر یاسین زئی نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور انکے حل کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کیا۔



