
نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ عوام سے نہ لیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے چوری اور کرپشن چھپانے کے لیے پی ڈی ایم تشکیل دی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹ نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے نام سے سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے جس کے تحت گیارہ اکتوبر 2020 کو پہلا باضابطہ جلسہ کوئٹہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



