
لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ نے انسٹاگرام فالوورز کا یہ سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا۔خیال رہے کہ ‘الف’، ‘آنگن’ جیسے ڈراموں سے لے کر ‘یہ دل میرا’ میں اپنی زبردست اداکاری کے باعث سجل علی نے مداحوں کی پذیرائی حاصل کی ہے ۔ 70 لاکھ فالوورز کے بعد اداکارہ سجل علی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی ادکاراؤں میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 84 لاکھ ہے ۔




