• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ذخم خوردہ پروٹیز نے حساب چکتا کردیا,دوسرے ون ڈے میں فتح

web desk by web desk
April 5, 2021
in اہم خبریں, کھیل
0
ذخم خوردہ پروٹیز نے حساب چکتا کردیا,دوسرے ون ڈے میں فتح

جوہانسبرگ ( سپورٹس ڈیسک) دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے کھیل کا آغاز کیا تاہم مارکرم کے ہاتھوں امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔پاکستان کی شروعات میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اورمحمد رضوان صفر جب کہ دانش عزیز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاداب خان بھی 13 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد آصف علی 19 رنز اور فہیم اشرف 11رنز پر پہلکوائیو کا شکار بنے ۔اس کے بعد کگیسو ربادا نے شاہین آفریدی کو 5 رنز پر بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 193 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ تو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرم نے کیا، دونوں اوپنرز نے 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مارکرم 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ون ڈاؤن آنے والے کپتان ٹیمبا باووما اور وینڈر ڈوسن نے 101 رنز کی شراکت قائم کی، وینڈر ڈوسن نے جارحانہ 60 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے ، ڈیوڈ ملر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی جب کہ کپتان ٹیمبا نے 92 رنز بنائے جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 جب کہ شاہین آفریدی، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوئی۔

Previous Post

سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 70لاکھ ہوگئی

Next Post

جوش ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں:حفیظ

Next Post
جوش ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں:حفیظ

جوش ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں:حفیظ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.