ثنا میر کا کمنٹری کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0 35

کراچی :  سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کووڈ19 کاشکار ہوگئیں۔وہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم پر جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہوگئے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کرا لئے گئے ۔کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باز ید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے ۔ پریذ ینٹر سویرا پاشا کا بھی کووڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں،کمنٹری باکس اور اطراف میں سینیٹائزیشن سپرے کیا گیا،کمنٹیٹرز معمول کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.